پولیس کے ایس ڈی پی او سمیت 5 انسپکٹروں کی تعینانی وتبادلے
پشاور(کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے ایک ایس ڈی پی او سمیت پانچ انسپکٹروں کے تبادلوں اورتعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہشتنگری صاحبزادہ سجاد کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل پولیس آفیسر رورل تعینات کردیا جبکہ انسپکٹر سیف اللہ انچارج کاونٹر کیڈ نیپنگ سیل کو اے ایس ڈی پی اوٹاون ، انسپکٹر رب نواز ایس ڈی پی او صوابی کو ڈی ایس پی سیکورٹی مردان، انسپکٹر اظہارشاہ ایس ڈی پی اُو چھوٹالاہور کو ایس ڈی پی او صوابی، انسپکٹر پشم گل ایس ایچ او پبی کو ایس ڈی پی او لاہور صوابی اور انسپکٹر اعجاز خان انوسٹی گیشن ونگ چارسدہ کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او رزڑ صوابی تعینات کردیاگیا ۔