تخت بھائی‘ درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

تخت بھائی‘ درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( نامہ نگار) ویلج کونسل دامن کوہ کے ناظم شیر زمین خان درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے ۔ اس سلسلے میں ایک بڑی شمولیتی تقریب اسلم کلے حجرہ میاں وارث خان میں منعقد ہوئی جس میں PK-26کے لیے اے این پی کے نامزد امیدوار و سابق ایم پی اے نوابزادہ شیر افغان خان، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میاں وارث خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ PK-26اے این پی کا گڑھ بن چکا ہے، مخالفین اگلے عام انتخابات میں ناکامی کے خوف سے بے بنیاد الزمات لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ایم پی اے افتخار علی مشوانی دوسروں پر بے جا تنقید کی بجائے اپنے گھر کا خیال رکھیں ان کی وجہ سے پی ٹی آئی PK26میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔