زونگ نیٹ ورک نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ 2016 جیت لیا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ZONG موبائل نیٹ ورک نے پاکستان کے سب سے معتمد" کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ "2016حاصل کرلیا۔ ان ایوارڈز کا انعقاد کنزیومر وائس پاکستان اور کنزیومرس آئی پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیاگیا تھا مقامی ہوٹل میں منعقدہ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ تھے واضح رہے ان ایوارڈز کو ملک میں معیاری مصنوعات و خدمات کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ ZONGکا ایوارڈ رضوان احمد صدیقی جنرل مینیجر (ساوتھ) نے وصول کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ 2016کو حاصل کرنا ZONGکے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ ان ایوارڈز کو پاکستان میں میرٹ پر مبنی ایوارڈ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کے ZONGٹیلی کوم پاکستان کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کے لیے نت نئی ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے ۔ رضوان احمد صدیقی نے مزید کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کا ملنا ہمارے حوصلوں کو اور جلا بخشے گا اور ہم بہترین سروسز فراہم کرنے پر مزید کمر بستہ رہیں گے۔ انہوں نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے منتظمین کو بھر پور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان ایوارڈز کی وجہ سے مصنوعات و خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مثبت مسابقتی رجحان کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ ہمارے 3Gاور4G ٹیکنالوجی کی عوام میں مقبولیت کی دلیل ہے۔ جنرل مینیجرZONG نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ صارفین کو بہتر سے بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے مستعد رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ صرف ایوارڈز نہیں بلکہ یہ بہتر معیشت کے لیے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔دیگر ایوارڈیافتگان میں ۔ بینک الفلاح، پیزا ہٹ، میٹرو کیش اینڈ کیئری، ناہید سپر مارکیٹ، سویا سپریم کوکنگ آئل، شنگریلا کیچپ، نیو ایشیا آٹو رکشا، سپر پاور موٹر سائیکل، ون ایپل ڈیسکٹوپPC، سپرا سٹار آٹو رکشا، ایٹریم شوپنگ مال، تازہ گولڈ بناسپتی، یونیورسل برادرز، ملکیز فوڈز وہپی وہپ، AVMکیمیکل ، نیو ایشیا موٹر سائیکل، خادم فوڈز، سٹائیلیکا فرنیچر، ماز کوکنگ آئل، ریویلوشن نیٹ ورک، DOTٹریکر، ڈیلی فوڈز شیفو، کیئر بناسپتی ، زینتھ واٹر ، ڈاکڑعیسیٰ لیباٹری، حج اینڈ عمرہ ٹورز، ایمبورج ملک، دھمتھل سوئیٹس اینڈ نمکو، کنزیومر وائس میگزین اور USایونٹ سولیوشنزشامل ہیں۔واضح رہے کے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ خراج تحسین ہے ان کمپنیوں اور تاجروں کے لیے جو کوالٹی کا معیار برقرار رکھ کر صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے ان کوبہترین سروسز فراہم کرتے ہیں اور ہر حال میں اپنے معیار کو بھی قائم رکھتے ہیں اس طرح ان کو صارفین کا بھر پور اعتماد حاصل رہتا ہے اور وہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈکے حق دار قرار پاتے ہیں۔ یہی اعتماد نہ صرف ہماری معیشت کی صلاحیت کے اضافے کا باعث بنتا ہے جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر نے کے لیے بہت ضروری ہے ۔کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈحاصل کر کے ZONG نے تمام ٹیلی کوم سیکڑمیں اپنی مقبولیت کا لوہا منوالیا ہے جس میںZONG کی 4G ٹیکنالوجی سروسزکا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔رضوان احمد صدیقی جنرل مینیجر (ساوتھ) نے مستقبل میں صارفین کے لیے ZONGکی جانب سے نئے پیکیجزکے اجراء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صارفین کے بے حد شکر گزار ہیں کہ وہ تیزی سے ZONG نیٹ ورک کی فیملی کا حصہ بن رہے ہیں جو ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے۔