شاہین ایئر کے سی ای او احسان صہبائی کیلئے اچیومنٹ ایوارڈ
کراچی (پ ر) سولہویںUMA سی ای او سمٹ ایشیا لیڈرشپ ایوارڈ 2017 میں شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسان صہبائی کو سی ای او آف دی ایر اچیومنٹ یوارڈسے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں شاہین ایئر کو پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن بنانے کے لیے ان کی انتھک محنت کے اعتراف میں دیا گیا۔ایوارڈکی تقریب کا انعقاد سی ای او کلب پاکستان نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا تھا جہاں شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زوہیب حسن نے شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے سندھ کے گورنر محمد زبیر سے ایوارڈوصول کیا ۔بعد ازاں انہیں گورنر ہاؤس میں گالا ڈنر کے لیے بھی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین ایئر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زوہیب حسن نے کہا،’’اس اہم کامیابی پر ہم اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، احسان صہبائی ،کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پلاٹینم اسپانسر کے طور پر ہم سی ای او کلب پاکستان کی جانب سے اس اقدا م کو سراہتے ہیں جس کا مقصد مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا اور متعلقہ شعبوں میں ان کی کوششوں کو سراہناہے۔‘‘سی ای او سمٹ ایشیا پریمیر سی ای او کلب کی کاوش ہے جس کا مقصد پاکستان میں مختلف کمپنیو ں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ سمٹ کا مقصد سی ای اوز کے درمیان روابط پیدا کرنا اور ممکنہ صلاحیتوں کو کامیابیوں میں تبدیل کرنا اور اپنے اراکین کی فکری ترقی پر توجہ دینا ہے۔