دوردراز علاقوں میں تعلیم ، صحت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے : اشفاق سرور

دوردراز علاقوں میں تعلیم ، صحت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفا ق سرور نے کہا ہے کہ دوراز علاقوں میں بھی تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ویژن ہے اور پنجاب حکومت نے اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں اور دودراز علاقوں اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے اور بچیاں تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسائل کا انبار مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو وراثت میں ملا ہے جس کی وجہ سے صحت اور تعلم سمیت دیگر شعبوں میں انتہائی عملی اور انقلابی اقدامات کے باوجو د بھی مذید اقدامات اور مفاد عامہ کے لئے تمام عوام دوست پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقارالنساء گرلز ڈگری کالج میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، اے ڈی سی عارف رحیم، صدر مسلم لیگ (ن)راولپنڈی سردار ممتار خان، رہنمامسلم لیگ (ن) راجہ عتیق سرور اور ڈکٹر جمال ناصر، چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ظریف، سیکرٹری راناجاوید، کنٹرولر عابد کھرل ، انچارج پرنسپل کالج ڈاکٹر فرزانہ بھی موجود تھیں۔ انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 43,061ریگولر جبکہ 23,209پرائیویٹ طلبہ نے حصہ لیا جبکہ مجموعی طور پر 35,754امیدوار کامیاب رہے جسکی وجہ سے کامیابی کی شرح 55فیصد رہی۔ طالبات میں کامیابی کی شرح 58فیصد جبکہ طلباء میں 50فیصد رہی۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفا ق سرور نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعلیمی انقلاب کی ایک اہم مثال ورکر ویلفیئر بورڈ کے سکول ہیں جہاں محنت کشوں کے 50 ہزار سے زائد بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے بھی بہتر سہولیات والے سکولوں میں بلامعاوضہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ وزارت محنت و افرادی قو ت محنت کشوں کے 1000بچوں کوکامسیٹ میں جبکہ 2500کے قریب طلبامیڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی وظائف دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفا ق سرور نے کہا کہ صحت عامہ میں بچوں میں غذائی قلت موجودہ حکومت کیلئے ایک بڑا چیلج ہے اور موجود ہ حکومت سے پہلے کبھی اس حوالے سے توجہ نہیں دی گئی اور بد قسمتی پاکستان میں پست قامتی میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور قد میں 2انچ کی کمی آئی جبکہ جاپان جہاں لوگ پست قامت سمجھے جاتے ہیں وہاں قد میں مجموعی طور 2انچ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان ملک کی آبادی کی سب سے چھوٹا طبقہ ہے مگر ان کا سب سے زیادہ ٹرائل ہوتا رہتا ہے جبکہ ہر سیاستدان جب بھی اپنے حلقے میں جاتا ہے تو اسکا احتساب عوام کرتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے سیاستدان اتنے برے نہیں جتنا ان کو پیش کیا جاتاہے۔تقریب کے اختتام پر تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ میں میڈیلز تقسیم کئے گے ۔