لیبر فیڈریشن کا برطرف ورکروں کی بحالی کا مطالبہ

لیبر فیڈریشن کا برطرف ورکروں کی بحالی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر)محنت کش لیبر فیڈریشن نے برطرف ورکروں کی بحالی اور مزدور کی مقرر کردا اُجرت پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابرار اللہ،جنرل سیکرٹری شیر ذادہ،احسان اللہ سمیت دیگر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت مزدوروں کو حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ فیکٹری مالکان مزدوروں کی مسلسل استحصال کررہے ہے۔جس کی مثال مقررہ اُجرت پر عمل درآمد تاحال نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی،فلپ مورس پا کستان لمیٹڈ ،شمہ گھی ملز ،پریمر شگر میل نے مزدوروں کا معاشی قتل عام شروع کیا ہوا ہے اور اب تک 144مزدوروں کو بے دخل کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر لیبر خیبر پختونخوا کو فارغ کرکے ان کے خلاف انکوئری کی جا ئے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی نوشہرہ کو معطل کیا جا ئے اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی اکوڑہ نوشہرہ سے قانونی یونین رجسٹرڈ کر نے کی پادش میں نکالے گئے 144ورکرز کو فوری بحال کیا جا ئے اور اُنکے بچوں کو سکول اور صحت کی سہولیات دی جا ئے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر 20 مارچ تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے تب تک دھرنادینگے جب تک ہمارے مطالبات مان نہیں لیئے جا تے اگراس دوران کوئی ناخشگوار واقع پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Back to Conversion Tool