کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،پروفیسرحمید اللہ

کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،پروفیسرحمید اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال پروفیسر حمید اللہ ملک نے پیر کے روز بتایا کہ منتخب بلدیاتی نمائیندوں کو اختیارات نہ دینا بھی بدعنوانی ہے وہ مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی چکوال یوتھ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد،امیر جماعت اسلامی pp22محمد فیاض گردیزی ،جماعت اسلامی یوتھ چکوال ضلع چکوال کے صدر چوہدری معین اکرم،صدرجماعت اسلامی یوتھ تحصیل تلہ گنگ طیب شاہ اور شفاء اللہ ملک بھی موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال کا کہناتھا۔کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ۔کرپشن کے خلاف عوام میں شعور اور کرپشن کے خلاف عوام کو کھڑا کر نا وقت کی ضرورت ہے ۔یہ کام کرپشن سے پاک قیادت ہی کر سکتی ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور کرپٹ مافیہ سے عوام کو نجات دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی ان کاکہنا تھا کہ 23مارچ کو چکوال اور تلہ گنگ میں کرپشن کے خلاف موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور اب جائز کام کرنے کے لئے رشوت لینے کے کلچر کو بدلنا ہوگا ۔اور حکمران بھی اب کرپٹ مافیہ کو شلٹر فراہم کر نا بند کریں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائیندوں کو اختیارات نا دینا بھی کرپشن ہے ۔اور یہ کرپشن حکومتی سطح پر ہو رہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔اور مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر بلدیاتی نمائیندوں کو اختیارات منتقل کیے جائیں۔تا کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں