ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ مدتوں یادگار رہیگا، محبوب غوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر قائد 25ویں سلور جوبلی عالمی مشاعرے کی انتظامی امور کے حوالے سے زیر انتظام محترم محبوب اختر غوری ، محترم فرحان الرحمن اور محترمہ شگفتہ صبا ایک پروقار اجلاس کے ایم سی آفیسرز کلب کشمیر روڈ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت سید صفحان اﷲ نے کی اجلاس میں محترم اعجاز محمود کے علاوہ معروف اور نام ور دانشوروں، صحافیوں اور اکابرین علم وادب کے علاوہ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محبوب اختر غوری نے دوران خطاب کہا کہ مرحوم اظہر عباس ہاشمی نے ان مشاعروں کی بنیاد رکھی تھی اور ہم نے 22مارچ کو ایکسپو سینٹر میں ہونے والے عظیم الشان مشاعرے کو ان کے نام سے منسوب کیا ہے اور اس مشاعرے کو تاحیات یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر انتظامی گفت وشنید کے بعد صدر تقریب کی اجازت سے ایک مختصراً مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں محترمہ حجاب منظر ،محترمہ قندیل جعفری، محترمہ صبحین سیف کے علاوہ دیگر نے بھی اپنے کلام سے حاضرین محفل کو بے حد سراہا اور داد وصول کی۔اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے محبوب اختر غوری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ بیاد اظہر عباس ہاشمی مدتوں یاد رکھا جائے۔