سعودی عرب ، خواتین کو ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ

سعودی عرب ، خواتین کو ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے جون 2018 سے خواتین کو اب ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دے دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب جون 2018 سے موٹر گاڑی چلانے کی اجازت دی جانے والی خواتین کو اب ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دے دے گا۔سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے نے ٹریفک کی ڈائریکٹریٹ اور ہائی ویز سیکورٹی فورسسز کے ہیڈکوارٹر کے خواتین کے گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے بعض سوالات کے جوابات کو شائع کیا ہے۔جون سن 2018 سے موٹر گاڑیاں چلانے کا حق حاصل کرنے والی سعودی خواتین کو اب ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت دیے جانے پر مبنی اس خبر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ خواتین شاہراوں کی سیکورٹی کے فرائض بھی ادا کر سکتی ہیں۔ حتی یہ ضروری تربیت کے بعد فوج میں بھی بھرتی ہو سکتی ہیں۔یاد رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ ستمبر میں ایک قرار داد کے ساتھ ملک میں جون 2018 سے خواتین کو موٹر گاڑیاں چلانے کی اجازت ہونے کا اعلان کیا تھا۔