کراچی ،پولیس کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تازہ ترین کارروائی میں حساس ادارے نے لیاری جنرل اسپتال کے قریب سے بابالاڈلہ بزرگ کمیٹی کے رکن ماما رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم ماما رشید لیاری میں بابا لاڈلہ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گرد جنت گل اور راشد منہاس کو گرفتار کر لیا ہے۔بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش اور اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔