قیام امن کے بغیر تعمیر و ترقی کا حسول ممکن نہیں:عامر خٹک
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )امن و امان کے بغیر تعمیر و ترقی ناممکن ہے۔ تعلیم و صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔پولٹییکل ایجنٹ عامر خٹک علاقے میں سرکاری ڈیوٹی نہ دینے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک نے گٹکی تحصیل واڑہ ماموند میں پی ٹی آئی کے رہنماء گل ظفر باغی کے رہائش گاہ میں ایک منعقدہ امن جرگے سے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز،سیکیورٹی اداروں لیویز فورس سمیت علاقے کے عمائدین و مشران نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دے کر امن کے قیام کو ممکن بنایا اُنہوں نے علاقے کے مشران اور نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں شر پسندوں پر کھڑی نظر رکھے تاکہ ایجنسی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے اُنہوں نے تحصیل واڑہ ماموند میں ڈگری کالج،پارک،گور نر ماڈل سکول سمیت لوئی اور واڑہ ماموند کو ملانے کیلئے ایک لنک سڑک کے بنانے کا اعلان کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء گل ظفر باغی نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں میں کسی سرکاری آفیسر کا علاقے کا پہلا دورہ ہے چونکہ اپریشن اور بد امنی کے بعد سڑکیں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اس لئے حکومت اس پسماندہ علاقے پر خصوصی توجہ دے تقریب سے رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان نے کہا کہ ما موند قوم نے کامیاب کرکے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا جرگے سے ملک محمد زمان ،ملک ساعید الرحمان، ملک دفتر خان،ملک عبد العزیز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔