92میٹر لمبا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بیڈ فورڈ شائر میں گر کر تباہ

92میٹر لمبا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بیڈ فورڈ شائر میں گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیاکا سب سے بڑا اور طویل ترین طیارہ برطانیہ کے علاقے بیڈ فورڈ شائر کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔92میٹر لمبے اس طیارے کی مالیت 2کروڑ50لاکھ پاؤنڈ تھی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔’’میٹرو نیوز ‘‘ کے مطابق دنیا کا طویل ترین طیارہ ’’ایئر لینڈ ر10‘‘ تکنیکی خرابی کے باعث بیڈ فورڈ شائر میں گرنے سے تباہ ہو گیا۔یہ دوسرا حادثہ ہے جس میں ایئر لینڈر اور ایئر شپ ہائی برڈ گزشتہ سال تباہ ہوا تھا جس کی مرمت حال ہی میں کی گئی تھی۔طیارے کو فلائنگ BUM بھی کہا جاتا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ بیڈ فورڈ شائر میں کھیت کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے طیارے کی دم کوزمین سے بلند ہوا میں منڈلاتے ہوئے دیکھا اور پھر اچانک بہت سے لوگ اسے بچانے کیلئے دوڑتے ہوئے بھی آتے دیکھے تاہم بظاہر لگتا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز ہوا ہو سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے مگر طیارے کا کاک پٹ بری طرح تباہ ہو چکا ہے جبکہ 92میٹر لمبے اس طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔ایئر لینڈر تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ طیارہ اس مہینے کے آخر آپریشنل ہو جائے گا۔