چکُن گُنیا کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، نصرت واحد

چکُن گُنیا کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر سینئر رہنما نصرت واحد نے کہا ہے کہ ڈینگی اور چکن گنیا کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال بارشوں اور ابلتے گٹروں کے باعث وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد موذی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی اور چکن گُنیا کے مریضوں کے علاج کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب انٹرنیشنل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور بلدیات کے بجٹ کی نگرانی کے لئے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ہر سال کروڑوں روپے ہیلتھ اور میونسپل سروسز کے لئے مختص کیے جاتے ہیں جو وزراء، سیکریٹری اور اسپتالوں کے ایم ایس مختلف جعلی بلنگ کے ذریعے ہڑپ کرلیتے ہیں اور مریضوں کو ادویات و دیگر اشیاء میڈیکل اسٹوروں سے لینا پڑتی ہیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ سے قبل صحت و تعلیم اور بلدیات کے لئے ایسا میکنزم تیار کیا جائے کہ کوئی بھی وزیر، سیکریٹری یا ایگزیکٹو بجٹ کا پیسہ جعلی بلنگ اور ٹیندرز کے ذریعے کرپشن نہ کرسکے۔