ن لیگ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،مسلم شہزاد

ن لیگ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،مسلم شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کینٹ کے نائب صدرمسلم شہزادخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اور کے مقامی نمائندے عوامی مسائل سے حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور اب عوام کے مسائل سے چشم پوشی کرتے ہوئے لوگوں کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں ،کینٹ کے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کا نظام انتہائی ناقص ہوچکا ہے ،گلیوں سڑکوں خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کوئی نہیں آتا کینٹ بورڈ کاعملہ صفائی صرف ان علاقوں کا رخ کرتا ہے جہاں سے انکی کمائی ہوتی ہے عام لوگوں کے گلی محلوں کی طرف وہ رخ بھی نہیں کرتے ،ممبرا ن کینٹ بورڈ بھی ان علاقوں میں کام کراتے ہیں جہاں ان کے اپنے مفادات ہوتے ہیں کینٹ کے علاقے مسائل کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں خاص کر حلقہ پی پی9میں مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے اسکی وجہ یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار کا جیتنا ہے یہاں کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے عوام باشعور ہیں ن لیگ کا دور حکومت ان کے سامنے ہے جس میں سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا گیا آئندہ الیکشن میں عوام کی نظریں تحریک انصاف اور عمران خان پر لگی ہوئی ہے عوام سمجھتی ہے کہ صرف عوام خان ہی اس ملک کے نجات دہندہ ثابت ہوسکتے ہیں آئندہ حکومت عوام کے تعاون سے پاکستان تحریک انصاف کی ہی بنے گی۔