میاں محمد بخش ٹرسٹ تعلیم،صحت کے منصوبوں پر کام کررہا ہے،مشتاق حسین

میاں محمد بخش ٹرسٹ تعلیم،صحت کے منصوبوں پر کام کررہا ہے،مشتاق حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (بیورو رپورٹ) میاں محمد بخش ٹرسٹ کا جہلم کے صحافیوں کو وزٹ اور چئیرمین کی بریفنگ ۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد بخش ٹرسٹ کے چئیرمین مشتاق حسین برگٹ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ٹرسٹ تعلیم، صحت اور کیمونٹی ڈویلپمنٹ جیسے منصوبوں پر کام کرتا ہے میاں محمد بخش ٹرسٹ ایک این جی او نہیں بلکہ ایم پی او ہے مشتاق حسین برگٹ نے کہا کہ ابھی تکہم گورنمنٹ سے ایک سنگل پائی بھی نہیں لی ، ان کا کہنا تھا کہ مانگنا بہت مشکل کام ہے سب سے زیادہ زکوٰۃ وقت دینا ہے میں اپنے تمام ٹرسٹی کا تہ دل سے مشکور ہوں جو ادارے کو اپنے تعاون کے علاوہ اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں ۔ مشتاق حسین برگٹ نے ٹرسٹ کا نام میاں محمد بخش کے نام سے منصوب کیا گیا تو یہ نام ہمارے بہت برکت کا سبب بنا ۔ انشاء اللہ ہم یہاں میڈیکل کالج بھی بنائیں گے انہوں نے کہا ہے ان تمام دوستوں کے تہ دل سے مشکور ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمارے ساتھ ایک قدم بھی ساتھ دیا اور ہمیں اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ۔