عافیہ کی رہائی کیلئے لکی مروت سے چلنے والا پیدل قافلہ ٹیکسلا پہنچ گیا

عافیہ کی رہائی کیلئے لکی مروت سے چلنے والا پیدل قافلہ ٹیکسلا پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باعزت رہائی اور حکمرانوں کی غیرت کو جگانے کے لئے 20 دن کی مسافت طے کرنے کے بعد لکی مروت سے پیدل چلنے والا قافلہ غیرت تحصیل پریس کلب ٹیکسلا پہنچ گے ۔ قافلے میں کم سن بچے اور بوڑھے بھی شامل ۔ قافلہ غیرت آج شام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باعزت رہائی کے لئے انعام اللہ مروت کی سربراہی میں قافلہ غیرت کے نام سے چلنے والا قافلہ پیدل مارچ کرتے ہوئے لکی مروت سے بنوں ، کرک ، کوہاٹ ،پشاور سے ہوتا ہوا 20 دن کی مسافت طے کرنے کے بعد آج ٹیکسلا پہنچ گیا قافلے کے شرکاء میں کمسن بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جنھوں نے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے قافلے کے سربراہ انعام اللہ مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی باعزت رہائی اور پاکستان واپسی پوری امت مسلمہ خاص طور پر پاکستانی قوم پر فرض ہے اور قرض بھی ، بحیثیت مسلمان اور غیرت مند پاکستانی اس قرض اور فرض کو ادا کرنا ہم پر لازم ہے ہم ملک و قوم کی بیٹی کی رہائی کے لئے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ہم پر عزم ہیں لکی مروت سے اسلام آبا د تک پیدل مسافت کا مقصد حکمرانوں کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے ہمارے قافلے میں بچے ، بوڑھے بھی شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے ہیں قافلے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ قافلہ یکم مارچ سے روانہ ہوا اور ہم دوران سفر متعدد پریس کلبز میں اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کر وایا آج یہ قافلہ 20 دن کی مسافت طے کرتا ہوا تحصیل پریس کلب ٹیکسلا پہنچا ہے ٹیکسلا پریس کلب کے عہدیداران سے دبئی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ہونے والے عافیہ صدیقی کی باعزت رہائی کے سلسلے میں دبئی آئی ہوں میری کوشش ہو گی کہ اس قافلہ غیرت میں شریک ہونے کے لئے اسلام آباد پریس کلب پہنچ سکوں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ میری نظر میں موجودہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے اپنی مثبت کاوشیں کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں تا ہم میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آرمی کے چیف آف آپریشن اس معاملے میں اپنی خصوصی کاوشیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے دعوے داروں نے ہماری کوششوں کو ہر بار سبو تاژ کیا امید ہے کہ 27 مارچ کو تبادلے کے سلسلے میں ہونے والی کوششیں بارآور ثات ہوں گی اسلام آباد پریس کل13