چائنا کٹنگ ،شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسران پر فردِ جرم عائد

چائنا کٹنگ ،شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسران پر فردِ جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، عدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کر لیا ۔ ملزمان کی جانب سے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔پیرکو کراچی کی احتساب عدالت میں چائنا کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کیے، شاکرعرف لنگڑا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم پر چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔دوران سماعت شاکر لنگڑا ، فیروز بنگالی ، عارف خان ، عارف حسین نقوی سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا جس پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔