پاکستان آمرانہ حکومتوں کے سبب ترقی نہیں کر سکا،رحمان ملک

پاکستان آمرانہ حکومتوں کے سبب ترقی نہیں کر سکا،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ عرصہ آمروں کی حکومتیں رہیں جس وجہ سے ملک میں ترقی نہیں ہو سکی اورکوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے لیڈروں میں یکجہتی، امانت،دیانت اتحاد اورنظم و ضبط نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کیلئے سب سے پہلے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ لڑی ہے، پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ہمارے ادارے مضبوط اور عوام برسر روزگار ہوں گے تو ملک سے دہشتگردی اور کرپشن خود ہی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم ایک بڑی ازمائش سے گزر رہی ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب ملک میں امن ہو گا بے چینی کا خاتمہ ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ ہماری سمجھ سے بالا تر ہیں، کرکٹ ہو یا کوئی بھی کھیل ہو جب اس کے کھلاڑی ملک سے باہر جاتے ہیں وہ ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور اگر ایک سفیر ملک کی بدنامی کا باعث بنے اس کے خلاف ایسی کارروائی ہونی چاہئے کہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرے ۔
رحمان ملک