عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں پولیس کا ضمنی چالان منظور کرلیا

عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں پولیس کا ضمنی چالان منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی ملک شاہد حامد قتل کیس میں پولیس کا ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا۔ چالان کے مطابق مقدمہ میں ایک اور ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ضمنی چالان میں بتایا گیا محبوب نامی مفرورملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمہ میں گرفتار ملزم منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ کے ای ایس سی کے ایم ڈی ملک شاہد حامد کو1996میں قتل کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم کے صولت مرزا کو سزائے موت ہوچکی ہے۔