جہلم،نواب کالونی کے مکینوں کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج

جہلم،نواب کالونی کے مکینوں کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (نامہ نگار) جہلم جی ٹی روڈ انٹر کالج کے سامنے مشہور نواب کالونی کے مکینوں کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج ، آدھی کالونی کو گیس مہیا کر دی گئی اور آدھی سے زیادہ آبادی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے ا ن خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معزین اہل علاقہ چوہدی خادم حسین محمد اشفاق بٹ چوہدی عاشق حسین ڈاکٹر محمد الیاس ماسٹر اصغر چوہدی سہروش حسن کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ دس سال سے سوئی گیس دفتر کے چکر لگا لگا کے تھک ہار گئے ہیں لیکن سوئی گیس افسران من پسند لوگوں کو سوئی گیس کے میٹر لگا کے دے دیتے ہیں اور جن لوگوں کی رسائی نہیں ہے یا وہ زیادہ رشوت نہیں دے سکتے وہ سال ہا سال سے انتظار کی قطار میں کھڑے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہماری درخواستیں دس سال سے جمع ہیں لیکن ان پر کوئی عمل در آمد نہیں ہو رہا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے نوٹس لینے کی پر زور اپیل ۔