راولپنڈی کینٹ وارڈ4میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،رشیداحمد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگی رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار کے تعاون سے پوری وارڈ میں سیوریج لائنیں ڈالنے اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے متعدد منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل ہوں گے ایم این اے ملک ابرار نے وارڈ میں پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے مزید ٹیوب ویل لگاکردینے کاوعدہ کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ5کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوام کے مسائل حل کررہی ہے عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے ایم این اے ملک ابرارذاتی کوششیں کررہے ہیں پانی فراہمی کیلئے انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ جیسے ہی ٹیوب ویل لگانے کیلئے جگہ دستیاب ہوگی وہاں ٹیوب ویل کاکام شروع کرادیں گے ،رشیداحمدخان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی مغل آباد،عزیززآباد اور دیگرعلاقوں میں سیوریج لائنیں ڈالنے کے کام جاری ہیں جس سے لوگوں کے مسائل حل ہونگے اور نکاسی آب کا مناسب انتظام ہوجائیگا۔