جہلم اندرون محلہ مجاہد آباد گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل
جہلم (نامہ نگار) جہلم اندرون محلہ مجاہد آباد گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ، بلدیہ عملہ صفائی سے انکار ی ، رہائشیوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون محلہ مجاہد آباد سادات سٹریٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں ، جس کی وجہ سے تعفن پھیلا ہوا ہے ، اور اگر مزید کچھ دنوں تک کوڑا نہ اٹھایا گیا تو اہل علاقہ میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہو گا ، گندگی اور تعفن کی وجہ سے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،محلہ کے لوگوں کے کہنے پر بلدیہ کا عملہ صفائی کرنے سے انکاری ہے ، رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔