ناصر عباس کی درخواست ضمانت ملزم کے وارنٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈائیریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت پر ملزم کے چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ملزم ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ناصر عباس کے عامر نقوی نے کہا ملزم کو پہلے گرفتار کیا گیا ثبوت بعد میں تلاش کئے گئے۔ نیب یہ بھی بتائے ثبوت اکٹھے کرنے سے قبل گرفتار کیا جاتا ہے یا ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد۔ ناصر عباس کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ملزم ناصر عباس کے چئرمین نیب کے جاری کیئے گئے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔