ڈاکٹر رتھ فاؤ کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،امبر حسین ایڈوکیٹ

ڈاکٹر رتھ فاؤ کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،امبر حسین ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما اور دی مشن ٹرسٹ کی چیئرپرسن امبر حسین ایڈوکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ تھیں ۔انہوں نے اس وقت جب پاکستان میں کوڑ کی بیماری کو انتہائی خطرناک اور ایسا اچھوت سمجھا جاتاتھا کہ مریض کے رشتہ دار بھی اس کو چھونے سے خوف زدہ رہتے تھے۔انہوں نے ایسے مریضوں کو نہ صرف گلے لگایا اور اور ان کاعلاج تلاش کیا اور اپنی پوری زندگی جزام کے مرییضوں کے لیے وقف کرکے اپنے وطن اور اپنے طور طریقوں کو چھوڑ کرپاکستان جیسے پسماندہ ملک میں نہ صرف جزام کے متعدد ہسپتال قائم کیے بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں جزام کے علاج کے لیے ڈسپنسریاں قائم کیں ۔وہاں طبی سہولیات فراہم کیں اور ان کی کوشش اور کاوشوں سے 1966ء تک پاکستان سے تقریباًاس مرض کا خاتمہ ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی کراں قدر خدمات کو تمام پاکستانی بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہ اس اقدام کو بھی سراہاکہ انہوں نے فوری طور پر کراچی کے سب سے بڑے اسپتال سول ہسپتال کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ۔امبر حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کا کردار ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔