کپڑے سے طیارے کا شیشہ صاف کرنے والے کپتان کی وڈیو نے دھوم مچا دی

کپڑے سے طیارے کا شیشہ صاف کرنے والے کپتان کی وڈیو نے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے جس میں سعودی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کا کپتان کپڑے کے ٹکڑے سے آگے والے شیشے پر سے مٹی اور گرد صاف کر رہا ہے۔ مذکورہ کپتان صفائی کرتا ہوا ایسا نظر آرہا ہے جیسا کہ عموما گاڑیوں کے مالکان شیشہ صاف کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.. اس منظر نے سوشل میڈیا کے حلقوں نے وڈیو کلپ کا مذاق اڑانے پر مجبور کر دیا۔اتوار کے روز بنائی گئی وڈیو میں طیارے کا کپتان جانبی کھڑکی سے ہاتھ نکال کر کپڑے سے سامنے والا شیشہ صاف کر رہا ہے جو مملکت میں جاری بارشوں اور مٹی کی آندھیوں کے سبب گندا ہو گیا تھا۔ڈیو کلپ بنانے والے شخص نے منظر پر اپنے تبصرے کہا کہ " یہ طیارے کا نہیں بلکہ ڈاٹسن (پک اَپ) کا سوار ہے"۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کلپ پر ظریفانہ ردعمل سامنے آیا ہے اور لوگوں نے وائپر کے بجائے کپڑے کا ٹکڑا استعمال کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔