ملک نازک دور سے گزر رہا ہے‘ مولانا عطاء الرحمان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اندورنی وبیرونی سطح پر انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف متوجہ ہوجائے اور اپنی زندگی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق گزارے یہود ونصارا کے ایجنڈے کو چھوڑ کر ملک وقوم کی خاطر خدمت کے جزبے سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز نوشہرہ میں گاؤں پیرپیائی کے مقام پر محمودالرحمن بن خالد محمود کی شادی کی ولیمہ کے موقع پر استقبالیہ اراکین سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر جے یو آئی ضلعی رہنماحاجی الیاس خان، ضلعی ممبر میاں ظہورکاکاخیل، مولانا محمدنسیم حقانی، مولانا محمد سمیع الحق، برہان الحق حقانی، عبدالرؤف حقانی، محمدعمر اور انجینئرمحمد فاروق بھی موجود تھے مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ رسول ﷺ کے دیگر سنتوں کی طرح شادی، نکاح کا رسم بھی ایک سنت ہے جس سے مسلمان کی ایمان کی تکمیل ہوجاتی ہے اس موقع پر مولانا عطاء الرحمن نے محمودالرحمن اور ان کے خاندان کے دیگر اکابین کو مبارکباد پیش کی۔
Back to C