ساہیوال عید کی آمد،برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ساہیوال ( بیورو رپورٹ) برائلرگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں‘ عیدالفطر کی آمد پر برائلرگوشت 3 روز میں41 روپے فی کلومہنگا ہوگیا‘ پرائس کنٹرول کمیٹی ٹھس ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اوربرائلرگوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں برائلرگوشت کی قیمت 21جون کو 190روپے فی کلو تھی جوجمعرات کو 200روپے‘ جمعہ کو 215 اورہفتہ کو 233 روپے فی کلوہوگئی جس کے باعث غریب وعام شہری انتہائی پریشان ہوگئے۔ برائلر گو شت تقریبا8روزقبل 170 روپے فی کلوتھا چنددنوں میں 60 روپے سے زائد قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ شہریوں کاکہناہے کہ عیدقریب آتے ہی برائلرگوشت اوردیگر اشیائے خوردونوش اورسبزی وپھلوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے سے غریب شہری پریشان ہوگئے ہیں اورپرائس کنٹرول کمیٹی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگرمتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔