تورڈھیر میں ارشاد احمد منشیات فروشی کے مکروہ دھندے سے توبہ تائب
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)موضع جلبئی کا ارشاد احمد منشیات فروشی سے تائب ہوگئے،موصوف نے پولیس سٹیشن تورڈھیرمیں اپنے ضامنان بننے والوں اور دیگراہالیان محلہ کے روبرومسجدمیں قرآن پاک پرہاتھ رکھ کرمنشیات فروشی سے توبہ کرلی، جماعت اسلامی تحصیل لاہور کے نائب امیر فہدشاہ اور جماعت اسلامی یوتھ جلبئی کے دیگر عہدیدارو ں نے موصوف کے متعلق آئندہ منشیات فروشی میں ملوث نہ رہنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسکے ضامنان بن گئے،جماعت اسلامی کے مقامی کارکنوں نے ارشاد احمد کوپرائیویٹ ملازمت دلوانے،انکے بچوں کو سکول میں داخل کرکے انکے تعلیمی اخراجات تنظیمی سطح پر برداشت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سلسلے میں راہنماجماعت اسلامی فہدشاہ کاکہنا تھا کہ اگر ارشاد احمد دوبارہ منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف ہم خودگواہ بنتے ہوئے مقامی پولیس کا مکمل ساتھ دیکر اسے منطقی انجام تک پہنچائینگے فہد شاہ کامزیدکہنا تھا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کی دنیاوی واُخروی دونوں طرح کی زندگیاں برباد کی جاتی ہیں اورجس قوم کے نوجوان نشئی بن جاتے ہیں اسکا پورا معاشرہ بگڑجاتا ہے اور ایسے میں پھر امن وامان ،سکون اوراطمینان کاماحول کسی بھی شہری کو ملنا محال ہوجاتا ہے اسلئے ہر ہر شہری کابنیادی حق بنتا ہے کہ اپنے آس پاس منشیات فروشوں کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کرادار ادا کریں بصورت دیگر قانون کے معاون ومددگار بن کر اسکے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کرلے اس موقع پر انکے ہمراہ تائب ارشاد احمد،صدر جے آئی یوتھ جلبئی فواد خان، جنرل سیکرٹری محمدطاہر، نائب صدورکامران، عامرچمن،ابراہیم اور عبدالعزیز جبکہ سپورٹس انچارج صدیق اورذاکرخان الخدمت فاؤنڈیشن جلبئی کے مقامی ذمہ داران رومان بھائی،عبدالوحیداور جنید بھی موجود تھے جنہوں نے سٹامپ پیپرپر ارشاداحمد کے متعلق منشیات فروشی سے تائب ہونے کی ذمہ داری قبول کرکے پولیس سٹیشن تورڈھیر میں جمع کرائی۔