ٹانک ،منتخب سیاسی نما ئندوں کی منظور نظر افراد پر نوازشوں کی بھرمار

ٹانک ،منتخب سیاسی نما ئندوں کی منظور نظر افراد پر نوازشوں کی بھرمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک ( نمائندہ خصوصی)منتخب سیاسی نما ئندوں کی منظور نظر افراد پر نوازشوں کی بھرمار۔عوام کیلئے منظور شد متعددٹیوب ویلز عوام کے بجائے من پسند افراد میں تقسیم کرنے کا انکشاف ،ٹیوب ویلز پر تعینات اپریٹر زمسلسل تنخوائیں لینے کے باوجود ٹانک عوام پانی کے بو ند بو ند کو ترس رہے ہیں اعلی سطح تحقیقات کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطا بق ٹانک عوام کو کئی عشروں درپیش ابنوشی کے مسائل حل کرنے لئے حکومت ہرسال محکمہ پبلک ہیلتھ کو کروڑوں روپے کے فنڈزمہیا کرتی ہے دوسری جانب منتخب سیاسی نما ئندوں اورمحکمہ پبلک ہیلتھ ملی بھگت کے باعث ان منصوبوں کو ذاتی مفاد کی خاطر منظور نظر اور من پسند افراد میں تقسیم کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ٹیوب ویلزگھر وں میں نصب کرکے اپریٹر زاوردیگر عملہ تعینات کیا جاتاہے جس سے ایک طرف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ لگایا جاتاہے جبکہ دوسری جانب ٹانک میں پینے کے پانی کامسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرتا چلا جارہاہے جبکہ عوام پانی کا فی ٹینکر ہزاروں روپے میں خریدنے پر مجبورہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔