اسپین میں نقلی کیلوں کے اندر منشیات چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسپین میں نقلی کیلوں کے اندر منشیات چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر پورٹ حکام نے جعلی کیلوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے خفیہ اطلاع پرمیڈرڈ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 17 کلوگرام کوکین برآمد کرلی، پولیس کے مطابق منشیات کو مصنوعی کیلوں میں چھپا کر اٹلی بھجوانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ہسپانوی پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جب کہ ایک شخص سے اٹلی میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی مدد سے بڑے اسمگلرز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔