کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کا دن قریب آگیا ،خرم شیرزمان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کراچی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کا دن قریب آگیا ہے ۔ آصف زرداری اور نوازشریف ایک دوسرے کی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں۔ ان کرپٹ سیاست دانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کو نکیل ڈالنے میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کامیاب ہو چکے ہیں۔اب کراچی کے شہریوں کے حقوق کے حصول کے لئے عمران خان یہ جنگ لڑیں گے۔ اور وہ دن دور نہیں کہ خصوصاً کراچی شہر ایک بار پھر صفائی ستھرائی کے ساتھ روشنیوں کا شہر بنے گا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ کے سلسلے میں ضلع جنوبی کے علاقے رنچھوڑلین ، ہوتی مارکیٹ، لی مارکیٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ضلع جنوبی کے صدر منور قریشی ، جنرل سیکریٹری شہزاد قریشی، اصغر نیازی، توصیق ہوتی، دانش سلاوٹ اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔