خیبر ایجنسی میں ٹریفک حادثہ ،ماں بیٹے سمیت جاں بحق ،6افراد زخمی

خیبر ایجنسی میں ٹریفک حادثہ ،ماں بیٹے سمیت جاں بحق ،6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیو رورپورٹ )خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود شاگئی اور سور کمر میں دوٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت جاں بحق ،6 افراد شدید ذخمی ہو گئے ،ہسپتال ذرائغ تفصیلات کے مطابق جمرود علاقہ سورکمر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹوڈی کار پر چھڑ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ تین افراد شدید ذخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کا تعلق لنڈیکوتل مختیا ر خیل سے ہیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں جبکہ دوسرا واقع بھی جمرودتحصیل شاہ گئی میں اس وقت پیش آیاایک موٹر کا رطورخم سے پشاور جا رہا تھا کے مخالف سمیت سے آنے والے دوسرے موٹر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید ذخمی ہو گئے جمرود ٹریفک حادثات میں زخمی ہو نے والے تما م افراد کو جمرود سے پشاور ہسپتال منتقل کردیاپاک آفغان شاہراہ مکمل ہو نے کے بعد ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہے اور کئی افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں