ہر پاکستانی سی پیککا محافظ ہے ،منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا:پاک فوج

ہر پاکستانی سی پیککا محافظ ہے ،منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا:پاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے این این )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہر پاکستانی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کا محافظ ہے ، منصوبے کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج نے15ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے، پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعودخالدکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کواجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوراس کے عوام اس منصوبے کوبہت اہمیت دیتے ہیں اورہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے منصوبے کوہرصورت مکمل کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سی پیک کی سیکورٹی کے لیے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے اسی طرح پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے جبکہ صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔ایک سوال پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ معاشی خوشحالی دہشت گردی کیخلاف بہترین ہتھیار ہے ۔اس موقع پرپاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔
پاک فوج