کراچی،مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی،مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں دومختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سیف اللہ ولد عبداللہ زخمی ہوگیا ،جسے طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی میمن نامی شخص زخمی ہوگیا۔جنہیں طبی امدادکے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے