مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ شابہ بشابہ ہیں:شکندر شیر پاؤ

مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ شابہ بشابہ ہیں:شکندر شیر پاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے ابپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ترقیاتی سوچ کی حامل ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایسا بڑا ترقیاتی منصوبہ نہیں جس کا ابتداء انہوں نے نہیں کی ہو تاہم جتنے میگا پراجیکٹس مکمل کئے ہیں ابتداء میں مخالفین اس کی خلاف منفی پروپیگنڈا کیا ہوا ہے لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں نے عوام کو خاطر خواہ فائدے دئیے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل تنگی چارسدہ میں زیم تا شیرپاؤ روڈ ، نواں ڈنڈ خوڑ (ٹاٹونہ)پل اور پڑانگ غار روڈ کی تعمیراتی کام افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی خالد خان مہمند ، ارشد عمرزئی ، سابق سینیٹر حاجی غفران ، تحصیل ناظم یحییٰ جان ، پارٹی رہنما نثار خان ایڈوکیٹ ، حاجی جاوید حسین او رپیر رحمان اللہ سمیت علاقے کے عمائدین اور قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ چیف انجینئر آبپاشی زاہد عباس اور دسرا عملہ بھی موجود تھا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اختتام تک دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے کسانوں کو آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل مکمل طور پر حل ہوں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں غریب اور مزدور کا ساتھ کا درس دینے حیات محمد خان شیرپاؤ شہید سے ملاہے جنہیں عوامی سیاست کے پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیاتاہم مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ۔ انہو ں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں تاکہ انہیں بروقت حل کرکے عوام کو سہولیات مہیا ہو سکیں ۔انہو ں نے ملک میں جاری خانہ و مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی ورکروں کو مثبت کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف مردم شماری کی بنیاد پر قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی ہو گا ۔