پانامہ کیس، فیصلے سے انصاف دفن ہو گا یا پھر نواز شریف کی سیاست، شیخ رشید

پانامہ کیس، فیصلے سے انصاف دفن ہو گا یا پھر نواز شریف کی سیاست، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا تو زیرو پرسنٹ بھی چانس نہیں کہ پیچھے مڑ کے دیکھوں ۔ لال حویلی کسی باپ کی جاگیر نہیں جو چھین لے گا ۔ پاکستان میں جمہوریت فوج کی مرہون منت ہے جب فوج ہاتھ اٹھا لے تو جمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہے میرے فوج سے اچھے تعلقات ہیں لیکن میں ’’را ‘‘کا آدمی نہیں ،کچھ سیاست دان را کیلئے سیاست کرتے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ پر عمران خان اور میرے بیان علیحدہ ہونے کا ہر گز مقصد یہ نہیں کہ ہمارے راستے الگ ہو گئے ۔ معمولی میچ سے قلم دوات اور بلے کا ہر گز مقابلہ نہیں ہو سکتا ۔ ابھی پانامہ کیس پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد جنرل الیکشن کے لئے مہم کا بھرپور آغاز کروں گا ۔ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے سے یا تو انصاف دفن ہو جائے گا یا پھر نواز شریف کی سیاست دفن ہو گی لگتا ہے کہ نواز شریف کو کلین چٹ نہیں ملے گی ۔ پورا معاشرہ کرپٹ ہو چکا ہے یہ کسی سیاستدان کی کوشش نہیں تھی کہ غلطی سے پانچ فیصد کرپٹ سیاستدان پانامہ میں ایکسپوز ہو گئے ۔ یہاں پر تو چالیس سال سے کوئی قانون سازی ہی ٹھیک نہیں ہوئی سیاستدان اپنے مفاد کی خاطر قانون سازی کرتے ہیں اور پھر اس میں کرپشن کو سامنے رکھا جاتا ہے ۔ اسی طرح کرپشن جاری رہی تو پھر ملک میں جلد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی ۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں خوش کن انداز میں کہا کہ فلم سٹار ریما کے ساتھ اچھی دوستی قائم رہی کچھ عرصہ قبل بھارت میں بھی ریما سے ملاقات ہوئی تھی لیکن شادی نہ کرنا میری اصل کامیابی کا راز ہے ۔ ورنہ میری آدھی زندگی نکاح اور طلاق کی خبریں لگنے میں گزر جاتی۔
شیخ رشید