ریلوےکی تاریخ میں ڈکیتی کی سنسی خیز واردات،تین مسلح ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے مالیت کاپا نچ کلو سوناجیولر سےچھین کر فرار

ریلوےکی تاریخ میں ڈکیتی کی سنسی خیز واردات،تین مسلح ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے ...
ریلوےکی تاریخ میں ڈکیتی کی سنسی خیز واردات،تین مسلح ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے مالیت کاپا نچ کلو سوناجیولر سےچھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانپور(صباح نیوز)ریلوئے کی تاریخ میں ڈکیتی کی سنسی خیز واردات،تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اڑھائی کروڑ روپے مالیت کاپا نچ کلو سونا،سونے کے تاجرسے چھین کر فرار ،فیروزہ میں نائٹ کوچ ایکسپریس میں صبح چار بجے ڈکیتی کی واردات اس وقت ہوئی جب لاہور سے کراچی جانے والی مذکورہ مسافرٹرین بریگیڈئیرباغ کے قریب اپ گریڈیشن ہونے والی ریلوئے لائن پر چند لمحے کے لئے رکی تو اسی وقت تین مسلح ڈاکووں نے سونے کے تاجرمحمدابراہیم سے مبینہ طور پر پانچ کلو سونے کا بیگ جس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بتا ئی جاتی چھین کر فرار ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ کراچی کے سونے کے تاجر محمدابراہیم اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے کراچی جا رہے تھے فیروزہ میں بر یگیڈئیر باغ کے قریب ریلوئے لائن اپ گریڈیشن کے باعث کام جاری تھا جہاں ہر مسافرٹرین کو روک کر گزاراجاتا ہے ،پر بدقسمت ٹرین بھی رکی اسی لمحے تین مسلح ڈاکووں نے سونے سے بھرا بیگ فیملی سے چھین لیا اور ویرانے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ لوٹنے والے ڈاکوبھی اسی ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں جنہوں نے پلان کے تحت کاروائی کی اور موقع پاکر فرار ہو گئے ،جہاں مسافر ٹرین کو لوٹا گیا ہے وہاں کئی ماہ سے ریلوئے کی پٹڑی تبدیل ہو رہی ہے اور بھاری مشینری سے کام جاری ہے اور سینکڑوں مزدور کام کر رہے ہیں ،ریلو ے کی تاریخ میں چلتی مسافرٹرین میں ڈکیتی کی واردات نے انتظامی طور پر تفتیشی اداروں کو کئی سطح پر سوچنے پر مجبور
کردیا ہے ۔

مزید :

رحیم یارخان -