لڑکی کو چھیڑنے پر پنچائیت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا

لڑکی کو چھیڑنے پر پنچائیت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا
لڑکی کو چھیڑنے پر پنچائیت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یار خان کے علاقے ظاہرپیر میں لڑکی کو چھیڑنے پر پنچائیت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ظاہر پیر میں ایک اور شخص پنچائیت کے فیصلے کی بھینٹ چڑ ھ گیاہے اور پنچائیت نے لڑکے کو مقامی لڑکی کو چھیڑنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے فیصلہ صادر کیا کہ نوجوان کے کان کاٹ دیئے جائیں ۔پنچائیت کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا گیا اور لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا جبکہ پنچائیت میں موجود دونوں گروپو ں میں اس بات پر جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

اپنی بیوی کو 3 کتوں کے ساتھ جنسی عمل کرنے والے مرد کو ایسی سزا کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

لڑکے کا کان کاٹنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مگر پنچائیت کا سربراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا،لیکن پنچائیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

مزید :

رحیم یارخان -