7بچوں کی ماں کے ہاں 3بیٹیوں کی پیدائش، مزدور باپ پریشان

7بچوں کی ماں کے ہاں 3بیٹیوں کی پیدائش، مزدور باپ پریشان
7بچوں کی ماں کے ہاں 3بیٹیوں کی پیدائش، مزدور باپ پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ، ڈا کٹرز نے بچوں کو صحت مند قرار دید یا.

تفصیل کے مطا بق شیخ زید ہسپتال کے گائنی وار ڈ میں نورے والی سے تعلق رکھنے والی نسرین بی بی کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی اور تینوں بچوں سمیت ماں کی حالت بھی تسلی بخش رہی، تین بیٹے پیدا ہونے پر ان کی ماں نسرین بی بی نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ بچوں کے باپ عبدالرشید نے خوشی کے ساتھ ساتھ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ہاں پہلے بھی سات بچے ہیں جن کی دیکھ بھال اور پڑھائی وغیرہ جیسے مسائل درپیش ہیں۔

’ لڑکا چاہیے یا لڑکی ‘ صدی کی سب سے بڑی خبر ، اب حاملہ خواتین اپنے ہونے والے بچے کی جنس کا خود فیصلہ کر سکتی ہیں، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ آسان ترین طریقہ بے نقاب کر دیا

اس کا کہنا تھا کہ اس کے ہاں پہلے نو بچے تھے جن میں سے دو کی وفات ہونے پر اب اس کے ساتھ بچے ہیں اور موجودہ تین بچوں کے ساتھ ان کے گھر میں بچوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے، کرایہ کے گھر میں رہائش ہے اور محنت مزدوری کرتا ہوں، سوچتا ہوں کہ اب گزارہ کس طرح ہوگا۔

مزید :

رحیم یارخان -