رحیم یار خان: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی‘ لڑکے نے اکٹھے زہر پی کر جان دیدی

رحیم یار خان: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی‘ لڑکے نے اکٹھے زہر پی کر جان دیدی
رحیم یار خان: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی‘ لڑکے نے اکٹھے زہر پی کر جان دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (ویب ڈیسک) پسند کی شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ جوڑے نے اکٹھے زہر پی کر جان دیدی۔ پولیس نے ہسپتال میں موجود دونوں کی نعشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیل کے مطابق کوٹ کرم خان کی رہائشی18سالہ آسیہ بی بی اور 20سالہ ملوں جن کا تعلق ایک ہی برادری سے تھا اور دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم والدین کے انکار کردینے پر دونوں نے دلبرداشتہ ہوکر اکٹھے زہر پی لیا۔ حالت بگڑنے پر دونوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس تھانہ آباد پور نے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید :

رحیم یارخان -