جمہوریت ہارگئی پیسوں کی چمک جیت گئی ، ن لیگ کی کامیابی کو مسترد کرتے ہیں:مخدوم احمدمحمود

جمہوریت ہارگئی پیسوں کی چمک جیت گئی ، ن لیگ کی کامیابی کو مسترد کرتے ...
جمہوریت ہارگئی پیسوں کی چمک جیت گئی ، ن لیگ کی کامیابی کو مسترد کرتے ہیں:مخدوم احمدمحمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمدمحمود نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو مسترد کرتے ہیں،چیئر مینوں کو کروڑوں روپے دیے گئے تھے،آج جمہوریت ہارگئی اور پیسوں کی چمک جیت گئی ہے۔

نیب پر تنقید کرنامناسب نہیں، افسروں کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے،ہم قانون پر عملدرآمد کررہے ہیں:چیئر مین نیب
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے اپنے چیئرمینوں کو جیتنے کے لئے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے دیے ہیں۔ ہم بھاری رقمیں لینے والے تمام چیئرمینوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، لوگوں کوبتائیں گے کہ آپ کے ووٹ کو بیچا گیاہے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر سے بھرپور ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی ہے۔

مزید :

رحیم یارخان -