گیٹ مین کی بہادری ، پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیٹ مین کی بہادری کے باعث پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رحیم یار خان میں مشکوک افراد ریلوے ٹریک اکھاڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران گیٹ مین آگیا اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کامنصوبہ ناکام بنادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی تعداد 3 تھی جو گیٹ مین کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔ جس ٹریک کو اکھاڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی اس پر تھوڑی ہی دیر میں پاکستان ایکسپریس گزرنے والی تھی جو خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بچ گئی۔