تلور کا شکار، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم5 فروری کو پاکستان آئیں گے

تلور کا شکار، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم5 فروری کو پاکستان آئیں ...
تلور کا شکار، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم5 فروری کو پاکستان آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) دبئی کے حکمران اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ایک ہفتے کے دورے پر 5 فروری کو پاکستان آئیں گے۔تفصیلات کے مطاب شیخ محمد بن راشت المکتوم رحیم یار خان کے نزدیک واقع چولستان میں قائم چانجنا ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔ توقع ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ائیر پورٹ پر انکا استقبال کریں گے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم پاکستان میں قیام کے دوران چولستان میں تلور کا شکار کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تلور کے شکار پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ابوظہبی اور دبئی سے شاہی خاندان کے افراد کی آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ رحیم یار خان اور بہاولپور کے ائیر پورٹس پر اب تک ان ریاستوں سے 6 بڑے ہوائی جہاز پہنچ چکے ہیں جن میں گاڑیاں، عقاب، کھانے پینے کا سامان اور شکار میں استعمال ہونے والے آلات شامل ہیں۔

مزید :

رحیم یارخان -