بلوچستان میں پولیو رضاکارو ں کا محافظ پولیس اہلکار قتل

بلوچستان میں پولیو رضاکارو ں کا محافظ پولیس اہلکار قتل
بلوچستان میں پولیو رضاکارو ں کا محافظ پولیس اہلکار قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی  ( مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیوٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس محمد زئی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔لورلائی کے ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار شہر کے علاقے اربسین میں دو خواتین پر مشتمل پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھا۔ اس علاقے میں جب دونوں خواتین کارکن بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہوئیں تو تین نامعلوم افراد نے گھر سے باہر کھڑے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی ، اسے ساتھ گولیاں لگیں اور وہموقع پر ہی دھیر ہوگیا اس کے بعد حملہ آوراس کا اسلحہ لیکر فرار ہوگئے ، کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

لورا لائی -