اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ‘ختم کرنے کی اجازت نہیں ‘ لیاقت بلوچ

اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ‘ختم کرنے کی اجازت نہیں ‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے اسے ختم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ خیبر پختونخوا حکومت کو افغان مہاجرین کے بارے میں جذباتی بنیادوں پر کوئی مطالبات اور فیصلے نہیں کرنے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
چاہئیں ۔ہمارا مطالبہ ہے پانامہ پیپرز لیکس پر عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔ حکومت اور اپوزیشن ٹی او آرز پر اتفاق کریں ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا خواتین پر تشدد کا ملبہ اسلامی نظریاتی کونسل پر ڈال دیناقرین انصاف نہیں ہے ۔ خواتین پر تشددکے کئی اسباب ہیں ۔ کونسل کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں یہ ایک آئینی ادارہ ہے ، اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر سیکولر ، لبرل طبقہ اسلامی نظریاتی کونسل کی آڑ میں شعائر اسلام پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ابھی تک حکومت اور اپوزیشن عدالتی کمیشن کی تشکیل کے لیے ٹی او آرز پر متفق نہیں ، دونوں طرف سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے ۔ حکومت میاں نوازشریف کا احتساب نہیں چاہتی اسی لیے معاملہ کو لٹکایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرسیاست اور جمہوریت کرپٹ عناصر کے ہاتھ میں رہی تو نقصان سراسر جمہوریت کا ہی ہوگا ۔ پاکستان افغان مہاجرین کی طویل مدت سے خدمت کررہاہے ۔ اگر افغان مہاجرین کو زبردستی اپنے ملک دھکیلا گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہوگا ۔ پہلے ہی افغانستان میں امریکہ نے بھارت کو پاکستان کے خلاف سرزمین دی ہے اور افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے ۔