لیگی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے، علی رضا دریشک
راجن پور(نامہ نگار) لیگی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے بہت جلد بوریا بستر (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
گول ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدو جہد اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوام کے اقدار کیلئے ہے۔ ملک بھر کے غریب اور مظلوم طبقہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا نجات و ہندہ بنا لیا ہے۔ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے عوام سے ہمارا رشتہ مضبوط ہے ہم کھوکھلے نعرون کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔