یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں آرگینک فوڈ کی ترویج وتحقیق پر ورکشاپ جامعہ زکریاکے 5اساتذہ کی شرکت
ملتان(خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جس میں پاکستان میں آرگینک فوڈ کی ترویج اور تحقیق پر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا . اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں رانا تنویر احمد، وزیرمملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے خطاب کیا اور ورکشاپ میں ملک کے نامور محققین نے شرکت کی. بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے پانچ اساتذہ کو ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لیے بھیجا گیا.ورکشاپ میں ڈاکٹر سعید اختر ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن نے شرکاء کو خوراک کے تحفظ سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا.ڈاکٹر سعید اختر نے پاکستان میں خوراک سے متعلق صورت حال ، خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ورکشاپ میں ڈاکٹر سعید اختر کے ساتھ ڈاکٹر احسن ستار ، ڈاکٹر ماجد حسین ، طارق اسماعیل اور عامر اسماعیل نے بھی شرکت کی۔