بم کی غلط اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج ‘ نشتر ہسپتال میں مورچہ بندی ‘ سخت ترین حفاظتی اقدامات کر لیے ‘ ایس پی کینٹ

بم کی غلط اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج ‘ نشتر ہسپتال میں مورچہ بندی ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)بم کی اطلاع غلط نکلنے پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کینٹ پولیس نے نشتر ہسپتال میں مورچہ بندی کرلی،سخت ترین حفاظتی اقدامات کر لیے گئے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
،۔ان خیالات کا اظہار ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک نے" پاکستان " سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا دو روز قبل پولیس کو قومی اخبار کے صحافی کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی۔اس کا کہنا تھا کہ اسے ایک نمبر سے کال آئی اور کالر نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے وارڈ 14 میں بم موجود ہے،جس پر پولیس سول ڈیفنس ریسکیو 1122سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور وارڈ 14سمیت تمام وارڈز میں سرچ آپریشن کیاگیاجو وقفے کے ساتھ تاحال جاری ہے۔خفیہ ایجنسیز بم کی غلط اطلاع دینے والے کالر کی کھوج میں مصروف ہیں جبکہ قومی اخبار کے صحافی سے بم کی اطلاع والی کال ریکارڈنگ بھی لے لی گئی ہے،ایک دو دن میں کالر کا نام منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔