پٹرول پمپوں، ورکشاپوں، فیکٹریوں، دکانوں اور ہوٹلوں سے چائلڈ لیبر ٰختم کرانیکا فیصلہ
ملتان ( سٹی رپورٹر) پٹرول پمپس ‘ورکشاپوں‘ فیکٹریوں‘دکانوں اور ہوٹلوں پرچھاپے مار کر محنت کش بچوں کو بازیاب کرنے کا فیصلہ کیا‘گرینڈ آپریشن کیا جائے گا‘حکومت پنجاب کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
مطابق اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے بعد پٹرول پمپس، ورکشاپوں اور ہوٹلو ں پر کام کرنے والے بچوں کو بھی آئندہ 4 ماہ میں سکولوں میں داخل کرایا جائے گا‘پنجاب کے ہر بچے کو سکول میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے‘ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے کے خاتمے کا ہدف کسی حد تک حاصل کر لیا‘ آئندہ مرحلے میں صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن ہوگا جس میں پٹرول پمپس، ورکشاپوں اور ہوٹلو ں پر کام کرنے والے بچوں کو بازیاب کراکر سکولوں میں داخل کیا جائے گا‘ سماجی رہنما نعیم ارشد نے کہا ہے کہ بچوں کو مزدوری کرانے کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے‘آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر محمد ادریس بٹ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ حکومت بچوں پر مظالم ڈھانے والوں کو نشان عبرت بنادے‘ماہر قانون ذیشان اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے متعلق قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا‘ کمسن بچیوں کے گھروں میں کام کرنے پر پابندی لگائی جائے اور انہیں سکول داخل کرایا جائے۔