اومان کی سلام ایئر لائن کا ملتان سے براہ راست مسقط پرواز آپریٹ کرنے کیلئے سول ایوی ایشن حکام سے رابطہ
ملتان(نیوز رپورٹر)خلیجی ریاست اومان کی سلام ائیر لائن انتظامیہ نے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے براہ راست مسقط پرواز آپریٹ کرنے کیلئے سول ایوی ایشن حکام سے رابطہ کرلیا ہے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
باوثوق ذرائع کے مطابق سلام ائیر لائن انتظامیہ کے سول ایوی ایشن حکام سے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ایک دو ماہ کے دوران سلام ائیر لائن ملتان سے براہ راست مسقط کیلئے بروازوں کا آغاز کردے گی۔قبل ازیں ملتان انٹرنیشل ائیر پورٹ سے آپریٹ،سعودی ائیر لائن،خلائی دبئی،گلفائیر قطر ائیر ویز اور ائیر الوبیہ سمیت تین مقامی ائیر لائن بین الاقوامی فلائٹس ائیر یٹ کررہی ہیں۔
اومان ایئرلائن